Sale!

فتاوی لجنۃ العلماء -1

Original price was: 2600,00 ₨.Current price is: 1500,00 ₨.

قدیم و جدید 500 مسائل سے متعلق کبار مفتیانِ کرام کی مشترکہ کاوش
آفسٹ پیپر کے ساتھ اعلیٰ کوالٹی اور بہترین کاغذ، یووی ٹائٹل اور خوبصورت مضبوط بائنڈنگ کا اہتمام
صفحات کی تعداد:780

لجنۃ العلماء للإفتاء کا پہلا فتوی 17 جون 2020 میں جاری ہوا تھا، اس کے بعد اب تک ہزار سے زائد فتاوی زیر بحث آ چکے ہیں، جن میں سے پانچ سو منتخب فتاوی اس طباعت میں پیش کیے جا رہے ہیں، بقیہ بھی آہستہ آہستہ زیورِ طباعت سے آراستہ ہوں گے۔ ان شاءاللہ۔
تمام فتاوی اپنی مکمل صورت میں العلماء ویب سائٹ پر موجود ہیں، لیکن کتابی شکل میں ترتیب دیتے ہوئے اختصار اور قارئین کی سہولت کی غرض سے دو کام کیے گئے ہیں:
ایک جیسے مکرر فتاوی میں سے صرف ایک کا انتخاب کیا گیا ہے، اسی طرح ملتے جلتے فتاوی میں بھی مکرر معلومات اور دلائل کو مختصر کر دیا گیا ہے، اسی طرح مفتیانِ کرام کے اسمائے گرامی کو مقدمے میں ذکر کرنے پر اکتفا کیا گیا ہے، ہر فتوی کے نیچے بار بار تکرار سے گریز کیا ہے تاکہ طوالت سے بچا جا سکے۔
کسی بھی دارالافتاء کی طرح لجنۃ العلماء للإفتاء سے بھی فتاوی موضوعات کی بجائے سائلین کی ضرورت کے حساب سے جاری ہوتے ہیں، لیکن کتابی شکل میں مرتب کرتے ہوئے موضوعاتی ترتیب کا خیال رکھا گیا ہے۔
لجنۃ العلماء للإفتاء کے فتاوی کی خصوصیات:
لجنۃ العلماء للإفتاء کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سائلین کو شرعی مسئلہ بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی توجیہ و تعلیل بھی سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے، اگر کوئی سائل کسی غلطی کا ارتکاب کرتا ہے،یا کسی گناہ میں مبتلا ہے، تو اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی طرف رہنمائی بھی کی جاتی ہے۔
فتاوی میں جدید مسائل اور بالخصوص انٹرنیٹ اور آن لائن ارننگ کے مسائل پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اس سلسلے میں جائز صورتوں کا بیان اور دھوکہ دہی کی نت نئی صورتوں کی قلعی کھولنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
فتوی مرتب کرتے ہوئے اختصار اور عام فہم اسلوب کا اہتمام کیا گیا ہے، تاکہ سائل کو مسئلہ سمجھنے میں مشکل نہ ہو۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام مشایخِ گرامی قدر اور مفتیانِ کرام کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے، اور معاشرے کی رہنمائی کا ذریعہ بنائے، اور جو لوگ اس کارِ خیر میں کسی طرح بھی تعاون کرتے ہیں، اللہ تعالی انہیں بہترین بدلہ عطا فرمائے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “فتاوی لجنۃ العلماء -1”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart